سلمان خان کو شادی سے متعلق مشہور اداکارہ نے کیا منفرد مشورہ دیا

شاہ رخ خان نے سلمان سے خواتین کو ہینڈل کرنے کے حوالے سے کچھ ٹپس شیئر کی تھیں


ویب ڈیسک October 10, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ایک مرتبہ اداکارہ نے سلمان خان کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

2018 میں رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان کے ساتھ سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو 'دس کا دم' کے سیزن 3 کے فائنل میں شرکت کی تھی۔ اس دوران شاہ رخ خان نے سلمان سے خواتین کو ہینڈل کرنے کے حوالے سے کچھ ٹپس شیئر کیں اور کہا کہ 'جذبات کا اظہار دل سے ہونا چاہیے۔'

رانی مکھرجی نے سلمان خان کی بچوں سے محبت کو دیکھتے ہوئے انہیں مشورہ دیا، 'سلمان، شادی وادی چھوڑو، بچے پیدا کرلو۔'

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو بچوں سے بے حد محبت ہے، اور وہ رانی کی بیٹی سے بھی بہت پیار کرتے ہیں، اس لیے انہیں شادی کے بغیر بھی باپ بن جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے بالی وڈ میں کرن جوہر اور تشار کپور سیروگیسی کے ذریعے والد بن چکے ہیں، اسی طرح سلمان خان بھی ایسا کر سکتے ہیں۔

سلمان خان اور رانی مکھرجی کی فلمیں سلمان خان اور رانی مکھرجی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں 'بابل'، 'چوری چوری چپکے چپکے'، 'ہر دل جو پیار کرے گا'، 'کہیں پیار نہ ہو جائے' اور 'ہیلو برادر' شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں