رائیونڈ؛ کمسن بچی مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

رائیونڈ:  کمسن بچی میں ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  کھلا مین ہول ایک اور ماں کی گود اجاڑ گیا، کمسن بچی رائیونڈ کے علاقے میں واقع پارک میں کھیل رہی تھی کہ کھلے ہوئے مین ہول  میں  گرگئی۔

بچی کے گرنے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو1122 کو دی گئی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے آکر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچی کی لاش گٹر سے نکال لی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔