ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق

متوفی کی شناخت 23 سالہ اکرام اللہ کے نام سے ہوئی جو مچھر کالونی سے رشتے داروں کے ہمراہ پکنک منانے آیا تھا


Staff Reporter September 17, 2024
فوٹو- فائل

ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر پکنک منانے کے دوران سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔

ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی بحری خدمات کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور سخت جدوجہد کے بعد متوفی کی لاش سمندر سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ اکرام اللہ کے نام سے کی گئی جو سہراب گوٹھ مچھر کالونی سے رشتے داروں کے ہمراہ پکنک منانے آیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |