کراچی بجلی کے سب اسٹیشن میں تار چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

واقعہ بجلی کے سب اسٹیشن میں گھس کر بجلی کی تار چوری کرنے کی نیت سے کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے پیش آیا ہے


Staff Reporter September 17, 2024
فوٹو- فائل

کیماڑی جیکسن مارکیٹ کے قریب بجلی کے سب اسٹیشن میں تار چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

کیماڑی جیکسن مارکیٹ کے عقب میں قائم بجلی کے سب اسٹیشن سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی کے رضا کاروں کے حوالے کر دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ بجلی کے سب اسٹیشن میں گھس کر بجلی کی تار چوری کرنے کی نیت سے کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے پیش آیا ہے۔

ہلاک ہونے والا شخص حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کی عمر 35 سال کے قریب ہے اور اس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ لاش سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں