2024

وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم اجلاس میں شرکت کیلیے 21 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے، بنگلادیش کے نگراں وزیراعظم، ترک صدر سے ملاقاتیں شیڈول


ویب ڈیسک September 17, 2024
فوٹو فائل

وزیراعظم شہبازشریف ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے 21 ستمبر کو روانہ ہوں گے اور یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے وزیراعظم کا خطاب نشر ہوگا۔

وزیراعظم خطاب میں پاکستان کودرپیش اقتصادی مسائل ودیگرمشکلات پر بات کریں گے جبکہ وہ دورہ امریکا میں بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز محمد محمد یونس، مالدیپ کے صدرمحمد معیزو اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن کا شیڈول طے پاگیا ہے۔

وزیراعظم دورہ کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ اور ورلڈ بینک کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے اکیس ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں