وزیراعلی کی شرمناک حرکت کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی ہے فیصل واؤڈا
وزیراعلی کے پی کی دعوت پر آئے افغان قونصل جنرل قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے
سینیٹر فیصل واؤڈا نے افغان قونصل جنرل کے قومی ترانے کے احترام میں نہ کھڑے ہونے کا ذمہ دار تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قرار دے دیا۔
پشاور میں پیش آئے واقعے پر سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی شرمناک حرکت کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی، تحریک انصاف اپنے اقتدار کیلیے ملک توڑنے کی ڈگر پر ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے دیگر عہدیداران پاکستان کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے۔
دفتر خارجہ نے پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ''میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے عزتی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ فعل قابل مذمت ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد اور کابل دونوں مقامات پر موجود افغان حکام کو اپنا شدید احتجاج پہنچا رہے ہیں۔