قومی ترانے کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

ہم اس معاملے پر اپنا شدید احتجاج اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام تک پہنچا رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 17, 2024
فوٹو فائل

دفتر خارجہ نے پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی پر شدید ردعمل جاری کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

ایکسیرپس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے پاکستانی قومی ترانے کی بے حرمتی کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے حرمتی سفارتی آداب کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلی کی شرمناک حرکت کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی ہے، فیصل واؤڈا

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کی دعوت پر آئے افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی

اسے بھی پڑھیں: افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی پر حکومت خیبرپختونخوا کا موقف سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ اقدام قابل مذمت ہے، ہم اس معاملے پر اپنا شدید احتجاج اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام تک پہنچا رہے ہیں۔''

دوسری جانب دفتر خارجہ نے افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا جہاں اُن سے شدید احتجاج کیا جائے گا اور مراسلہ بھی دیا جائے گا۔

دفترخارجہ افغان ناظم الامور سے پشاورمیں قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی پر باضابطہ احتجاج کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں