مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان 20 منٹ تک ملاقات جاری رہی
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی اور مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس دوران حکومتی اتحاد کی مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مجوزہ قانون سازیوں پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا اور یہ ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی اور اس کے بعد اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہو گئے۔