پریانکا کا شادی میں سات پھیروں کےبجائے قبول ہے قبول کہنے کی خواہش کااظہار

شادی کی تقریب مختلف انداز اور مقامات پر کرنا چاہتی ہوں،بالی ووڈ اداکارہ


INP July 13, 2014
پریانکا کو سب سے خوبصورت تقریب نکاح کی لگتی ہے، پریانکا چوپڑا ، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا نے شادی میں سات پھیروں کے بجائے قبول ہے قبول کہنے کی خواہش کااظہار کردیا ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق پریانکا چوپڑا نے کہاہے کے کہ وہ اپنی شادی کی تقریب مختلف انداز اور مقامات پر کرنا چاہتی ہیں۔ سات پھیروں کے ساتھ ساتھ وہ چرچ جانا بھی پسند کریں گی۔ لیکن پریانکا کو سب سے خوبصورت تقریب نکاح کی لگتی ہے اس لیے وہ قبول ہے کہنا چاہتی ہیں۔لیکن پریانکا کو کون قبول ہے اس کا فیصلہ انھوں نے ابھی نہیں کیا۔پریانکا چوپڑا ان دنوں بھارتی باکسر میری کوم کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کر رہی ہیں جو جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں