آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک September 18, 2024
خواتین ٹیم کو گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں ایک ملین ڈالر زیادہ ملیں گے—فوٹو: رائٹرز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے ماہ ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم بڑھا کر ریکارڈ 79 لاکھ 60 ہزار ڈالر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بیان میں کہا کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی مجموعی انعامی رقم 7.96 ملین ڈالر ہوگی، جس میں فاتح ٹیم کو 2.34 ملین ڈالر ملے جو 2023 کے ٹورنامنٹ میں چمپیئن آسٹریلیا کو ملنے والے رقم سے 10 لاکھ ڈالر زیادہ ہوگی۔

قبل ازیں بھارت کی مردوں کی ٹیم کو رواں برس منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ میں 2.45 ڈالر کی انعامی رقم ملی تھی اور مینز ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 11.25 ملین ڈالر ادا کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی ٹور کیلئے پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ

آئی سی سی نے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین کرکٹ کو ترجیح دینے کی حکمت عملی کو اپنانا اور 2032 تک اس کو مزید فروغ دینا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اب ٹیموں کو یکساں پوزیشن پر رہنے والی ٹیموں کو مساوی رقم ملے گی اور اسی طرح میچ جیتنے والی ٹیموں کو بھی برابری کی بنیاد پر انعامی رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی نے کہا کہ مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی انعامی رقم ایونٹ میں شریک دیگر 10 ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ تھی اور 32 میچز زیادہ کھیلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ندا ڈار 2 ماہ بعد نیند سے جاگ گئیں! بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد دے ڈالی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہار جانے والی ٹیم کو 1.17 ملین ڈالر ملیں گے جبکہ دیگر شریک 10 ٹیموں کو ایک لاکھ 12 ہزار 500 ہزار کی ادائیگی ہوگی۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جو بنگلہ دیش میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والی سیاسی کشیدگی کے بعد یہاں منتقل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔