امریکی سینیٹ نے پاکستان کی امداد روکنے کا بل مستردکردیا

امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد روکنے کا بل مستردکردیا گیا


September 22, 2012
بل کے حق میں 81اورمخالفت میں 10ووٹ ڈالے گئے،فائل فوٹو

KARACHI: امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امدادروکنے کا بل مستردکردیا گیا۔بل کے حق میں 81اورمخالفت میں 10ووٹ ڈالے گئے۔

امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد روکنے سے متعلق بل مسترد کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بل ری پبلکن کےسینیٹرراڈ پال نے پیش کیا۔سینیٹ کے 81 ارکان نے بل کی مخالفت اور 10 نے بل کے حق میں ووٹ دیئے۔امریکی سینیٹ میں پاکستان میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی تک امداد روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے لئے جاسوسی کی ایک کارروائی میں معاونت کی تھی جس کے نتیجےمیں گزشتہ برس2مئی کو ایبٹ آباد میں امریکی فوجیوں نے زمینی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |