پاکستان میں رواں سال کے دوسرے چاند گرہن کا مشاہدہ

جزوی چاند گرہن کی ابتدا آج صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوئی


ویب ڈیسک September 18, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان میں رواں سال کے دوسرے چاند گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کی ابتدا آج صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوئی، یہ چاند گرہن مختصر وقت کے لیے ہوا۔

جبکہ عالمی معیار کے اوقات کے حساب سے پاکستان میں چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوا جو 7 بج کر 44 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کا 8 بج کر 16 منٹ پر زور ختم ہونا شروع ہوگا جو 9 بجکر 47 منٹ کر مکمل ختم ہوگیا۔

پاکستان میں اس وقت چاند گرہن کا مشاہدہ ممکن نہیں لیکن یورپ ،ایشیاء کے زائد حصے ،افریقا ،شمالی اور جنوبی امریکا ،پیسفک اٹلانٹک، بحر ہند، ارکٹک اور انٹارکٹیکا میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں