’’تنو ویڈز منو‘‘ کے سیکوئل میں کنگنارناوت ڈبل رول میں نظر آئیں گی

کنگنا رناوت کی پہلی فلم ہی کے اداکار آر مدھون سے شادی کے ساتھ اب لو اسٹوری 3 کرداروں کے گرد گھومے گی


Showbiz Desk/News Agencies July 13, 2014
تنو ویڈز منو 2 وہیں سے شروع کی جائے گی جہاں اس فلم کا پہلا حصہ ختم ہوا تھا، فلم کی شوٹنگ شمالی انڈیا اور لندن میں کی جا رہی ہے فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی2011 ء کی کامیاب فلم ''تنو ویڈزمنو'' کے سیکوئل ''تنو ویڈزمنو 2 '' میں کنگنا رناوت ڈبل رول میں نظر آئیں گی۔

فلم تنو ویڈزمنو کے سیکوئل کی نئی بات یہ ہے کہ اس میں ہیروئن کنگنا رناوت کے ڈبل رول کے ساتھ ساتھ فلم میں منّوکا کر دار اداکار آر مدھون ہی ادا کر رہے ہیں جو سپر ہٹ فلم تھری ایڈیٹس میں بھی اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز اس سال کے اختتام میں کر دیا جائیگا۔ اس فلم کا سیکوئل اسی جگہ سے شروع کیا جائے گا جہاں سے '' تنو ویڈز منو '' فلم ختم ہوئی تھی۔ اس فلم کے پارٹ ٹو میں اب کنگا رناوت اور اسے کے جوڑی دار آر مدھاون شادی کرتے نظر آئیں گے مگر ساتھ ہی اس فلم میں لو اسٹوری تین کرداروں کے گرد گھومے گی۔

سیکوئل ''تنو ویڈز منو 2 '' کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے شمالی انڈیا اور لندن کی مختلف لوکیشن میں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ خوبرو اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئرکا آغاز 2006ء میں تھرلر فلم ''گینگسٹر '' سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی پہلی ہی فلم میں کنگنا نے اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر فلم فیئر کا بیسٹ فیمیل ڈیبو ایوارڈ بھی جیتا۔ کنگنا رناوت 23 مارچ 1987ء کو ہماچل پردیش کے ایک قصبہ ''بھمبلا '' میں پیدا ہوئیں' ابتدا میں والدین نے ایک ڈاکٹر بننے پر مجبور کرتے رہے بعد ازاں اپنے کیریئر کا رستہ خود چنتے ہوئے وہ سولہ سال کی عمر میں دہلی آگئی اور پھر ماڈلنگ شروع کردی پھر ڈائریکٹر اروند گوار کے تھیٹر میں اداکاری کے گر سیکھے۔

2006ء میں کامیاب فلم ''گینگسٹر '' دینے کے بعد کنگنا ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر بالی ووڈ کے آسمان پر چمکنے لگیں اور اسی برس ''وہ لمحے '' جیسی ایک اور یادگار فلم اپنے چاہنے والوں کو دی' پھر 2007ء میں ''لائف ان اے میٹرو '' فلم دی' 2008ء میں ''فیشن '' فلم میں کام کیا جس پر بعد ازاں کنگنا کو نیشنل فلم ایوارڈ فار بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 2013ء میں ہریتک روشن کے ساتھ سائنس فکشن فلم ''کرش 3 '' میں بہترین داکاری کی جو بالی ووڈ کی آل ٹائم فلم بن گئی۔ پھر رواں برس کامیڈی ڈرامہ فلم ''کوئین'' میں بھی مرکزی کردار ادا کر کے خود کو بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں کی صف میں شامل کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |