ایک اور آئی پی پی بجلی کی قیمت میں کمی پر تیار

اٹک جنرل لمیٹڈ نے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا


Express News September 18, 2024
اٹک جنرل لمیٹڈ نے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا

ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا۔

اٹک جنرل لمیٹڈ نے بھی وزارت توانائی کو خط لکھ کر رضا کارانہ طور پر معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کے لئے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کر دیاہے۔

اٹک جنرل لمیٹڈ نے یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر پبلک پرائیویٹ شراکت داری معاہدہ کی شرائط و ضوابط پر دوبارہ گفت و شنید کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹک جنرل لمیٹڈ نے حکومت پاکستان وزارت توانائی پاور ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہاہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے، ہم یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر اپنے پبلک پرائیویٹ معاہدہ کی اسٹریٹجک تبدیلی کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |