ہندو انتہا پسندوں نے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے پریشر بڑھا دیا
بھارتی بورڈ کو خط لکھ کر آگاہ کردیا
ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بنگلادیشی ٹیم کے بائیکاٹ کیلئے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) پر پریشر بڑھنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد رواں ماہ شیڈول بھارت بنگلادیش کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے۔
ہندو انتہا پسند تنظیم جاناجگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کو خط لکھ کر مطلع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے سے پہلے دھمکیاں ملنے لگیں
تنظیم کا موقف ہے کہ بنگلادیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے میچز نہیں ہونے چاہئیں، جب تک مظالم نہیں رکتے کوئی میچ نہ ہونے دیں گے۔
قبل ازیں ایک اور ہندو تنظیم مہاسبھا نے دھمکی دی تھی کہ بنگلادیشی ٹیم کی آمد پر وہ اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں: ہندو انتہاپسندوں کی دھمکی؛ دوسرا ٹیسٹ منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں
واضح رہے بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے چنئی میں کھیلا جائے گا اور 12 اکتوبر تک جاری رہنے والے دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز شامل ہیں۔
بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچز چنئی، کانپور، گوالیار، دہلی اور حیدرآباد میں شیڈولڈ ہیں جبکہ میچز کے دوران کئی مقامات پر مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔