خیبر پختونخواہ میں اختیار عوام کا موبائل ایپ کا افتتاح

صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی


ویب ڈیسک September 18, 2024
صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلی عوامی پورٹل "اختیار عوام کا" (اصلاح یا سزا) موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔

اس ایپ کا سلوگن اختیار عوام کا ہے. اس عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچاسکیں گے.

ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی۔

عوامی پورٹل کے اجراء سے عوامی شکایات پر عمل درآمد تیز ہوجائے گا. اس پورٹل میں محکموں سے متعلق عوامی رائے بھی شامل ہے جس
کے ذریعے وزیر اعلی اپنے صوبے کے عوام کے جذبات اور احساسات سے باخبر رہینگے۔ جبکہ تمام محکموں اور افسران کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہوپائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں