طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

ملزم افضل کو قصور کے قریب سے گرفتار کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک September 18, 2024
ملزم نے جائے وقوعہ کی ریکی کی:فوٹو:فائل

امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی ہے۔افضل کو او سی یو ماڈل ٹاؤن یونٹ نے قصور کے قریب سے گرفتارکیا۔ جاوید بٹ کی گھر سے جائے وقوعہ تک ریکی افضل نے کی۔ جاوید بٹ کے قتل کے بعد افضل جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس جاوید بٹ کے قتل میں ملوث عارف نامی ملزم کو بھی تلاش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل؛ گرفتار شوٹرز کے سنسنی خیز انکشافات

پولیس نے دو روز قبل طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ شوٹر اظہر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ا سی ملزم نے جاوید بٹ پر فائرنگ کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |