وزیراعلیٰ پنجاب کا مین ہول میں بچی گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مین ہول میں بچی گر کر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں تمام سوسائٹیوں میں کھلے مین ہول کا معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین ہول میں کمسن بچی کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

انہوں نے واقعے کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی اور مجرمانہ غفلت پائی جائے تو ہاؤسنگ سوسائٹی سیل کردی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری حکام اور اداروں کو تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ تمام سوسائٹیوں میں کھلے مین ہول کا معائنہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: رائیونڈ؛ کمسن بچی مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی

انہوں نے تمام نجی سوسائٹیوں کے علاوہ حکومتی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں بھی گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزا دی جائے، عوام اور بچوں کی جان سے کھیلنے والوں کے لیے کوئی رو رعایت نہیں۔

واضح رہے کہ رائیونڈ روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمسن بچی پارک میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ حادثہ مین ہول کا ڈھکن موجود نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔