کنول شوذب سے سفری پابندی ہٹانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

کنول شوذب کا نام ایف آئی اے کی لسٹ میں شامل ہے ، ایف آئی اے حکام


ویب ڈیسک September 18, 2024
کنول شوذب کا نام ایف آئی اے کی لسٹ میں شامل ہے ، ایف آئی اے حکام

اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا نام ایف آئی اے کی سفری پابندی کی لسٹ میں شامل ہے۔ عدالت نے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کو کیس میں فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے پیر تک جواب طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سفری پابندی کی فہرست میں نام کیخلاف پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی درخواست پر سماعت کی۔

کنول شوزب کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ۔ وزارت داخلہ اور ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے عدالت میں جواب جمع کرادیا ۔
حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کنول شوذب کا نام ایف آئی اے کی سفری پابندی کی لسٹ میں شامل ہے ، عدالت نے ایف آئی اے کو کیس میں فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے پیر تی جواب طلب کرلیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |