کم وقت میں سب سے زیادہ غبارے پھوڑنے کا نیا ریکارڈ قائم

ڈیوڈ رش کے پاس 181 سے زیادہ ریکارڈز کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ٹائٹل ہیں


ویب ڈیسک September 18, 2024
[فائل-فوٹو]

سیریل ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے کم وقت میں زیادہ غباروں کو مکے مار کر پھاڑنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ڈیوڈ رش ٹی وی سیریز 'لائیو ود کیلی اینڈ مارک' میں نمودار ہوئے اور ایک منٹ میں 600 غباروں کو مکے مار کر اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

رش جنہوں نے حال ہی میں 327 غباروں کا ریکارڈ قائم کیا، اے بی سی ٹاک شو کے سیٹ پر 630 غبارے لگائے اور مقررہ وقت میں اپنے باکسنگ گلوز سے ان میں سے 600 کو پھوڑنے میں کامیاب رہے۔


گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک جج موقع پر موجود تھا اور اس نے تصدیق کی کہ رش نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

رش کے پاس 181 سے زیادہ ریکارڈز کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ٹائٹل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں