ایم ایم ون سیٹلائٹ کا تجربہ کامیاب رہا چئیرمین سپارکو

آئندہ برسوں میں ایم ایم ٹو لانچ کریں گے، محمد یوسف خان

پاک سیٹ کا منصوبہ 2001 میں شروع کیا، چئیرمین سپارکو:فوٹو:فائل

چئیرمین سپارکو محمد یوسف خان کا کہنا ہے کہ ایم ایم ون سیٹلائٹ کا تجربہ کامیاب رہا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون کی کامیاب ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سپارکو محمد یوسف خان کا کہنا تھا کہ 2001 میں پاک سیٹ شروع کی۔ اب ایم ایم ون اور اگلے برسوں میں ایم ایم ٹو لانچ کریں گے۔حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔ سپارکو فوڈ سیکورٹی ، فارمسٹری سمیت ترقیاتی شعبوں میں کردار ادا کررہا ہے۔ حکومت پاکستان نے اسپیس پالیسی منظور کی ہے جس سے سروسز میں بہتری آئےگی۔


وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزہ فاطمہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سپارکو کی ٹیم کو دن رات کام کر کے ایم ایم ون کو لانچ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہم نے پاکستان کی پہلی نیشنل اسپیس پالیسی بنائی ہے۔ پالیسی بنانا آسان نہیں ہوتا۔ اسپیس پالیسی کی سب سے اہم بات یہ کہ ہم اس سے بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ کوئ بھی شعبہ کنیکٹیوٹی کے بنا ترقی نہیں کر سکتا۔ کنیکٹوٹی کا واحد ذریعہ انٹرنیٹ ہے۔

وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑا ملک ہےجہاں دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ پہنچانا بہت مشکل ہے۔ پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان کی کنیکٹوٹی کے پیچیدہ کام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ تعلیم اور صحت کو جب ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا تو یہ پاکستان میں انقلاب برپا کرے گا۔ ہم پچھلی سات دہائیوں میں ایسا نہیں کر پائے۔
Load Next Story