اسحاق ڈار نے میرا ویزا پراسس روک رکھا ہے اعظم سواتی کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

چیف ڈپٹی پروٹوکول منسٹری آف فارن افیئرز نے 12 اگست کو نوٹ وربل جاری کیا، جسے اسحاق ڈار نے جان بوجھ کر روکا ہے، وکیل


ویب ڈیسک September 18, 2024
(فوٹو: فائل)

عدالت نے اعظم سواتی کی ویزا پراسس روکے جانے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔


چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم، جسٹس وقار احمد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو افغانستان سفری اجازت کے لیے دائر کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔


دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اعظم سواتی 3 بار سینیٹر اور وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔ اعظم سواتی اپنی فیملی کے ہمراہ افغانستان جانا چاہتے ہیں، لیکن سفری اجازت نہیں دی جارہی۔چیف ڈپٹی پروٹوکول منسٹری آف فارن افیئرز نے 12 اگست کو نوٹ وربل جاری کیا۔


وکیل نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے کہنے پر میرا (درخواست گزار کا) ویزا پراسس روکا گیا ہے۔اسحاق ڈار نے جان بوجھ کر نوٹ وربل کو روک رکھا ہے۔ آئین پاکستان میں ہر شہری کو سفری آزادی کی اجازت ہے۔


عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |