کراچی؛ بینک سے رقم لیکر نکلے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 18 ستمبر 2024
فوٹو : کورنگی پولیس

فوٹو : کورنگی پولیس

  کراچی: کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو پستول اور چھینی ہوئی 8 لاکھ 45 ہزار کی رقم برآمد کرلی۔

پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے سے چھینی ہوئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان اور یشوا الیاس عرف سونو کے نام سے کی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان 13 ستمبر کو زمان ٹاؤن کے علاقے سے شہری سے 9 لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلعی ٹیکنیکل ٹیم اور ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا کو ٹاسک سونپا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔