چیمپئینز کپ بقیہ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

فزیکل ٹکٹس بھی آج سے ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے


ویب ڈیسک September 18, 2024
فزیکل ٹکٹس بھی آج سے ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے (فوٹو: پی سی بی)

چیمپئینز ون ڈے کپ کے بقیہ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع کردی ہے۔

20 سے 29 ستمبر کے درمیان ہونے والے میچوں کے تمام انکلوژرز ٹکٹ آج سے آن لائن ٹکٹس پی سی بی ڈاٹ ٹی سی ایس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر آن لائن دستیاب ہیں۔

فزیکل ٹکٹس بھی آج سے ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ؛ گیری کرسٹن کی مینٹورز اور کوچز سے ملاقات

فیملیز کی حوصلہ افزائی کیلئے 20 ستمبر سے 22 ستمبر تک ویک اینڈ میچوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔