2024

پاکستانی سوشل انٹرپرینیو زین اشرف مغل نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ 2024 اپنے نام کرلیا

زین اشرف کو 6 ہزار بچوں کو اسکول بھجوانے پر یہ ایوارڈ دیا گیا


Staff Reporter September 18, 2024
زین اشرف مغل کامن ویلتھ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں::فوٹو:ایکسپریس نیوز

پاکستانی سوشل انٹرپرینیو زین اشرف مغل نے ایک اور اعزاز گلوبل اسلامک فنانس 2024 ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

کامن ویلتھ ایوارڈ یافتہ، فوربز انڈر30 رینکنگ میں شامل پہلے پاکستانی سوشل انٹرپرینیو زین اشرف مغل نے پاکستان کے لیے ایک اوراعزازحاصل کرلیا۔ انہوں نے مالدیپ میں گائفا ایوارڈ 2024 اپنے نام کرلیا۔

زین اشرف کو 6 ہزار بچوں کوا سکول بھجوانے اور 3 ہزار افراد کو انٹرپرینیور بنانے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ مالدیپ میں منعقدہ تقریب کے دوران انہیں ایوارڈ دیا گیا ۔ زین اشرف مغل کامن ویلتھ ایوارڈ، آئی ایس ڈی بی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ معروف سوشل انٹرپرینیور فوربز انڈر30 رینکنگ میں بھی سر فہرست رہے ہیں۔

زین اشرف کے فلاحی ادارے نے سیڈ آؤٹ کے ذریعے 6 ہزار بچوں کو سکول بھجوایا جبکہ خواجہ سرا، اقلیتی برادری سمیت 3 ہزار افراد کے لیے کاروبار قائم کیے ہیں۔واضع رہے کہ گائفا ایوارڈ 2020 میں صدر پاکستان کو بھی دیا جاچکا ہے۔ سینیگال، قازقستان کے صدر، انڈونیشیا کے نائب وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں