عدالت نے بھتہ خوری کے3مجرموں کوقیداورجرمانے کی سزاسنادی

جرم ثابت ہونے پرحفیظ اورریاض کو7، 7اورشریک مجرم کو14سال قید سنائی گئی


Staff Reporter July 13, 2014
ملزمان نے فارم ہاؤس مالک سے50 لاکھ بھتہ طلب کیا،گواہوں نے مجرموں کوشناخت کیا فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے بھتہ خوری کے الزام میں ملوث 3 ملزمان کے مقدمے میں سرکاری وکیل شاہد محمور آرائیں کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عبدالحفیظ اور ریاض احمد کو جرم ثابت ہونے پر7سال قید اور فی کس 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرموں کو مزید 6 ماہ جیل میں رہنا ہوگا جبکہ شریک مجرم الطاف حسین کوبھتہ خوری اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر14سال قید اور 30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی،استغاثہ کے مطابق مجرموں نے اپنے مفرور ساتھی کے ہمراہ جوکھیوگوٹھ کے علاقے میں واقع فارم ہاؤس کے مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

بعدازاں فارم ہاوس کے ملازم نے تھانہ میمن گوٹھ میں رپورٹ درج کرائی پولیس نے مذکورہ ملزمان کو ہوٹل میں موجود مدعی محمد آصف کی نشاندہی پر گرفتارکرلیا تھا ،سزا یافتہ مجرم الطاف حسین سے پولیس نے اسلحہ برآمد کیا تھا،اس کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا،دوران سماعت 2 چشم دید گواہوں نے مجرموں کو شناخت کیا دیگر گواہوں کے بیانات نے بھی استغاثہ کے الزام کی تصدیق کی تھی ،مجرموں کے خلاف تھانہ میمن گوٹھ میں مدعی محمد آصف کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |