ریلوے اسٹیشن سے اغوا کیے جانیوالے نوجوان کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب

مغوی کو تلاش کررہے ہیں،ایس پی ریلوے، ایف آئی اے کو خاتون کا بینک اکاؤنٹ بحا ل کرنے کی ہدایت


Staff Reporter July 13, 2014
مغوی کو تلاش کررہے ہیں،ایس پی ریلوے، ایف آئی اے کو خاتون کا بینک اکاؤنٹ بحا ل کرنے کی ہدایت، فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن سے 26 مئی کو فارماسوٹیکل کمپنی کے اغوا کیے جانیوالے ملازم کی بازیابی سے متعلق ایس پی ریلوے سے رپورٹ طلب کرلی۔

درخواست گزار ایم کے شیخ نے آئینی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ اس کا بیٹا 26مئی کو اہل خانہ کے ہمراہ ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر پہنچا تھا وہاں اسے کچھ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا جب سے اب تک اس کے بارے میںکچھ معلوم نہیں ہوسکا،ایس پی ریلوے عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ مغوی کی تلاش کیلیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاہم رپورٹ پیش کرنے کیلیے مہلت دی جائے ، فاضل عدالت نے 17جولائی تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ، عدالت نے ایف آئی اے اورنجی بینک کو درخواست گزار خاتون کا اکاؤنٹ بحال کرنے کی ہدایت کی ہے ، درخواست گزار سیدہ نگار سلطانہ کے مطابق وہ سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں تعینات ہیںتاہم اس کا بینک اکاؤنٹ نامعلوم وجوہ کی بنا پر منجمد کردیا گیا۔

اس کا کسی بھی فراڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،بینک حکام نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹ ایف آئی اے کی ہدایت پر منجمد کیاگیاہے، درخواست گزار نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اس کا بینک اکاؤنٹ اس کے بھائی سید زاہدعلی کے مالیاتی فراڈ میں ملوث ہونے کی وجہ سے منجمد کیا گیا ہے، اکاؤنٹ منجمد ہونے کی وجہ سے سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے اس لیے ایف آئی اے کو ہدایت کی جائے کہ درخواست گزار کا اکاؤنٹ بحال کرے ، عدالت عالیہ نے درخواست گزار کی استدعا منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے اور متعلقہ بینک حکام کو ہدایت کہ درخواست گزارکااکاؤنٹ بحال کردیا جائے تاکہ درخواست گزار اپنے مسائل پر قابو پاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں