برطانیہ کا اہم ترین اعزاز سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز کے نام

سانحہ آرمی پبلک اسکول میں بچ جانے والے بہادر طالبعم احمد نواز نے اپنی زندگی نوجوانوں کی بہبود کیلیے وقف کردی

سانحہ آرمی پبلک اسکول میں بچ جانے والے بہادر طالبعم احمد نواز نے اپنی زندگی نوجوانوں کی بہبود کیلیے وقف کردی

پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں زندہ بچ جانے والے طالب علم احمد نواز کو دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے خدمات پر کنگ چارلس کی طرف سے برٹش امپائر میڈل دیا گیا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر احمد نواز نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ آج مجھے برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس کی جانب سے برٹش امپائر میڈل سے نواز گیا ہے۔

احمد نواز نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ کنگ چارلس برٹش امپائر میڈل دراصل پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے خاندان، زندہ بچ جانے والے ساتھی طلبا اور ہم وطنوں کے لیے فخر کا باعث ہیں۔




احمد نواز نے کہا کہ مجھے ملنے والا ایوارڈ تعلیم پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شکست ہے۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کردیا تھا۔ اندھا دھند فائرنگ میں 132 طلبا اور متعدد اساتذہ شہید ہوگئے تھے جب کہ زندہ بچ جانے والوں میں سے بھی متعدد زندگی بھر کے لیے معذور ہو گئے تھے۔

 
Load Next Story