اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی
اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے حکام کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرنےسے روک دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سلمان اکرم راجا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کو کل لاہور میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔
وکیل نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کس مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا تھا، ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات تو سیکریٹری داخلہ کے ذریعے ہی طلب کی جا سکتی ہیں تاہم ان کو گرفتار کرنے سے روک دیتا ہوں لیکن عمل درآمد صرف اسلام آباد کی حد تک ہو گا۔
عدالت نے درخواست پر لگے اعتراضات دور کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ اسلام آباد کی حد تک ان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔