چیمپئنز ون ڈے کپ محمد رضوان کی مارخورز نے مسلسل تیسرا میچ جیت لیا

285 رنز کے تعاقب میں ڈولفنز کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 192 رنز بناسکی


ویب ڈیسک September 18, 2024
فوٹو: فیس بک

چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز نے مسلسل تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چھٹے میں محمد رضوان کی مارخورز نے سعود شکیل کی ڈولفنز کو 92 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں ڈولفنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ مارخورز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے اور ڈولفنز کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ؛ وکٹ گنوانے کے بعد امام الحق ڈریسنگ روم میں آپے سے باہر

ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 192 رنز بناسکی۔ ڈولفنز کی طرف سے آصف علی نصف سنچری اور کپتان سعود شکیل 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قبل ازیں مارخورز کی طرف سے کامران غلام نے 113 اور کپتان محمد رضوان نے 51 رنز اسکور کیے تھے۔ کامران غلام کی رواں ٹورنامنٹ میں یہ دوسری سنچری تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ؛ شاداب کی شاہین سے لڑائی نے توجہ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

ڈولفنز کے فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارخورز کی طرف سے محمد عمران اور سلمان آغا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ مارخورز کی یہ رواں ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح ہے جبکہ ڈولفنز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |