دوسرا ٹی 20 پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے ہرادیا
181 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 20 اوورز میں 168 رنز بناسکی
دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا ویمن ٹیم کو 13 رنز سے ہرادیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی۔
مزید پڑھیں، پہلا ٹی 20: جنوبی افریقا ویمن ٹیم کی پاکستان کو 10 رنز سے شکست
اس سے قبل پیر کو کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دی تھی، تین میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ جمعہ کو صبح 10 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔