کرینہ کپور کی نئی فلم ’’ہیروئن‘‘ نے باکس آفس پرپہلے دن 9 کروڑ روپے کابزنس کیا 

لوگوں نے کرینہ کپور کی اداکاری کی دل کھول کرتعریف کی۔


ویب ڈیسک September 22, 2012
بالی وڈ کی اسٹار کرینہ کپور کی نئی فلم ’’ہیروئین‘‘ نے باکس آفس پرپہلے دن 9 کروڑ روپے کمالئے۔ فوٹو: ببلیسٹی

بالی وڈ کی اسٹار کرینہ کپور کی نئی فلم ''ہیروئن'' نے باکس آفس پرپہلے دن 9 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

فلم ''ہیروئن'' میں بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپورنے مرکزی کردار ادا کیا،فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر 9 کروڑروپے کا بزنس کیا۔


فلمی پنڈتوں کا خیال ہے کہ فلم '' ہیروئن'' پریانکاچوپڑہ کی فلم ''فیشن'' کا چربہ ہے اورہدایت کارمدھراس میں کچھ نیا دکھانے میں ناکام رہے۔ اس کے باوجود فلم میں کرینہ کپور کی اداکاری لاجواب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں