تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط کردیا
حکومت آئینی ترمیم سے پہلے ہمارے لیڈر کو باہر نکالے اور مینڈیٹ واپس کرے، علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے حکومت کو پیش کش کی ہے کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالیں اور پھر آئینی ترمیم پر بات کرلیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم پر مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوباہرنکالیں پھرآئینی ترمیم پربات کریں، ترامیم کی منظوری سے پہلے مینڈیٹ بھی واپس کریں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ نامکمل پارلیمنٹ سےکیسے آئینی ترمیم ہوسکتی ہے؟۔ علی محمد خان نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پیپلزپارٹی کےکردار پرسوالیہ نشان ہے، افسوس نواسہ (بلاول) نانا کےبنائےآئین پرنقب زنی کررہا ہے۔
علی محمد خان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ صرف سپریم کورٹ کو مانتے ہیں، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ ہی چیف جسٹس بنیں گے اور کوئی قبول نہیں، ہم کسی کو اداروں کا مذاق نہیں اڑانے دیں گے۔