خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری

پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا مستقبل کے لیے پہلا فنڈ منیجمنٹ یونٹ ہے، مزمل اسلم


ویب ڈیسک September 18, 2024
مزمل اسلم نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا فنڈ منیجمنٹ یونٹ ہے—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے ڈیبیٹ مینجمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی ہے جو ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا فنڈ منیجمنٹ یونٹ ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی آر او انورخان خٹک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم نے شرکت کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 13 ویں کابینہ اجلاس میں ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا مستقبل کے لیے پہلا فنڈ منیجمنٹ یونٹ ہے، یونٹ کو مستقبل کے قرض واپسی یا ہنگامی فنڈ کو الگ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ آغاز کے بعد کم از کم 5 فیصد صوبے کے ذمے قرض کے لیے ڈالے گئے ہیں، ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈز کے 5 فیصد سے بھی بڑھنے کی امید ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ گھریلو منصوبے کے لیے غیر ملکی قرضے کو مسترد کردیا ہے، مسترد ہونے کی وجہ 7.6 فیصد شرح سود ہے جو بہت زیادہ ہے۔

مزمل اسلم نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں 11 فیصد پر کمرشل قرض لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔