پہلا ون ڈے: افغانستان کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو تاریخی شکست

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2024
فوٹو: افغانستان کرکٹ بورڈ

فوٹو: افغانستان کرکٹ بورڈ

شارجہ: افغانستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے ہراکر نئی تاریخ رقم کردی۔

شارجہ میں 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جنوبی افریقا کی پوری ٹیم صرف 33.3 اوورز میں 106 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، ویان ملڈر 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان نے ایشین کرکٹ کونسل سے کیا خواہش کردی؟

افغانستان کی طرف سے فضل الحق فاروقی نے 4، اے ایم غضنفر نے 3 اور راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان نے 107 رنز کا ہدف 26 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔