’افواہوں نے ذہنی سکون برباد کیا‘ پلک سندھوانی نے قانونی نوٹس کی تردید کردی
بھارتی میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئیں کہ پلک نے پروڈکشن ٹیم کے ساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے
نامور بھارتی اداکارہ پلک سندھوانی جو مشہور ڈرامہ 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں سونُو بھیدے کا کردار نبھاتی ہیں وہ حالیہ افواہوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
بھارتی میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئیں کہ پلک نے پروڈکشن ٹیم کے ساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی بنا پر انہیں قانونی نوٹس ملنے کا امکان ہے، یہ خبریں جلد ہی مختلف تفریحی ویب سائٹس پر گردش کرنے لگیں، جس سے ان کے شو میں مستقبل کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔
پلک سندھوانی نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی قانونی نوٹس کا سامنا نہیں ہے اور یہ جھوٹے دعوے ان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی خبروں کی وجہ سے ان پر دباؤ بڑھ گیا ہے، خاص طور پر جب وہ اپنے مصروف شوٹنگ شیڈول میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر کو ٹائمز آف انڈیا میں پلک پر معاہدے کی خلاف ورزی کی خبریں سامنے آئیں تھیں تاہم پلک نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ یہ سب بے بنیاد دعوے ہیں۔