کراچیجلاؤگھیراؤکےالزام میں گرفتار 100 افراد جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ہیں فوٹو: اے ایف پی

KABUL:
یوم عشق رسول ﷺ پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 100 سے زائد افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق ملزمان کو یوم عشق رسول کے موقع پر بوٹ بیسن ، کھارادر ، نبی بخش ، سول لائنز کے علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ ،پتھراؤ ،سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔

پولیس نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتارکیا جس کے بعد انہیں نسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان تمام ملزمان کوجسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا۔
Load Next Story