- وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، بلامقابلہ امیر انتخاب پر مبارکباد
- جنوبی افریقہ جانے کیلیے گھر سے نکلنے والی 3 بچیاں ورثا کے حوالے
- مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کی راتوں کو جگا کر تلاشی لی جاتی ہے، بیرسٹر سیف
- کوسٹ گارڈز کی گوادر سمیت بلوچستان میں کارروائیاں، سیکڑوں پستول، شراب کی بوتلیں برآمد
- گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 8 مسافر گرفتار
- ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری
- اولمپیئن صدف صدیقی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کورس کرنے ہنگری روانہ
- پریکٹس پروسیجر کمیٹی نے جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کرلیا
- مودی سرکار نے مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور قبرستان منہدم کرے کی مہم تیز کردی
- لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا دودھ فروش گرفتار
- رواں سال مون سون میں معمول سے 51 فیصد زائد بارش ریکارڈ
- سندھ میں تیل اور گیس ذخائر؛ توقعات اور حقائق
- وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ
- مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال
- مصر میں حضرت موسیٰؑ کے دور کی قدیم تلوار دریافت
- چین میں ٹائپ 1 ذیا بیطس کو ختم کرنے کا کامیاب علاج
- ٹیکنالوجی کے ماہر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ سے بھی ناخوش
- سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملے رکوائے، طیب اردوان
- اسرائیل کا شامی دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ
- مسلم لیگ ن وعدوں کی پاسداری نہیں کرتی، علی حیدر گیلانی
پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
لزبن: پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکی تصویر والا سکہ جاری کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے آبائی ملک پرتگال نے قوم کے عظیم ترین کھلاڑی کو اعزاز سے نوازنے کے لیے انکی تصویر والا 7 یورو کا سکہ جاری کردیا۔
سکے کو رونالڈو کی قمیض نمبر سات کی عکاسی کرتے ہوئے یورو “7” کا نام دیا گیا ہے جس پر رونالڈو کی تصویر کے ساتھ “CR7″ ابھرا ہوا ہے، یہ سکہ ملک بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہوگا۔
مزید پڑھیں: 900 گولز اسکور کرنے پر النصر کا رونالڈو کو تحفہ
اپنے پورے کیریئر میں 39 سالہ کرسٹایونو رونالڈو نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کے لیے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پرتگال کو یورو 2016 میں تاریخی فتح دلانا اور 2019 میں اے سیلیکاؤ کے ساتھ یوئیفا نیشنز لیگ ٹرافی اٹھانا شامل ہے۔
مزید پڑھیں: گول اسکورنگ مشین رونالڈو کے نام بڑا اعزاز
پانچ بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو اپنی قومی ٹیم کے لیے 130 گول کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دونوں رونالڈو نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ارب فالوورز رکھنے والے پہلے شخص بن کر تاریخ رقم کی تھی، رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے لانچ ہوتے ہی محض ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کا ریکارڈ بنایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔