2024

کراچی تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس افسر شراب کے نشے میں تھا اور مجھے دھکے دے کر کمرے سے باہر نکال دیا


Staff Reporter September 18, 2024
فوٹو- فائل

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے سول لائن تھانے کے انویسٹی گیشن انچارج ایس آئی او انسپکٹر عبدالرشید کو معطل کر کے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر تبادلہ کر دیا اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔

انویسٹی گیشن انچارج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انویسٹی گیشن افسر فریادی خاتون سے انتہائی ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے انھیں کمرے سے نکل جانے کا بول رہا تھا جبکہ خاتون اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن پولیس افسر کے کمرے میں گئی تھی۔

خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے میرے بیٹے کو بیدردی کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور مجھ سے مبینہ طور پر رشوت بھی مانگی گئی ہے اور پولیس افسر شراب کے نشے میں بھی تھا خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس افسر نے انھیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دے کر اپنے کمرے سے نکال دیا

واضح رہے کہ سول لائن پولیس نے وقاص نامی نوجوان کو غیر قانونی اسلحے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے اور پولیس نے بلاجواز گرفتار کیا ہے جس کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں