چاکلیٹ کھانا کس خطرناک بیماری کے امکانات کو کم کر سکتا ہے

فلیونائیڈ سے بھرپور غذائیں اس بیماری سے بچا سکتی ہیں


ویب ڈیسک September 19, 2024

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

1 لاکھ 22 ہزار برطانوی افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو زیادہ مقدار میں فلیونائیڈ کھاتے تھے ان میں کم فلیونائیڈ کھانے والوں کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات 28 فیصد کم تھے۔

صحت کے لیے مفید کیمیاء انگور اور کوکوا بینز میں پائے گئے جبکہ لوگ یہ کیمیاء عموماً بیریز، پتوں والی سبزیوں اور دیگر پھلوں سے بھی حاصل کرتے ہیں۔

بیلفاسٹ میں قائم کوئنز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر ایمی جیننگز کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج عوامی صحت کے لیے واضح پیغام فراہم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ فلیونائیڈ سے بھرپور غذاؤں کی روزانہ کھپت میں اضافہ ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فی الوقت اس بیماری کا کوئی مؤثر علاج نہیں ہے اس لیے اس سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو فوقیت دی جانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |