
تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال نیپا چورنگی سر سید یونیورسٹی کے قریب 13 ستمبر بروز جمعہ ڈکیتی مزاحمت پر 50 سالہ عبدالحلیم عمیری ولد محمد یوسف پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔
انہیں فوری طور پر گلشن اقبال کے نجی اسپتال بعد ازاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہ ملنے پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 6 دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
مقتول کو کمر پر لگنے والی گولی پیٹ سے پار ہوگئی تھی، اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھانجے اور دیگر اہلخانہ واقعہ کو لین دین کا تنازع بتا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عبدلحلیم کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انہوں ںے مقتول کے اہلخانہ سے بھی دلی ہمدردری اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔