ایرانی ہیکرز نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کا چوری شدہ مواد بائیڈن کیمپ کو ارسال کیا امریکا
فی الحال امریکی حکام نے چوری شدہ مواد کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں
امریکا کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کا چوری شدہ مواد بائیڈن کیمپ کو ای میل کیا۔
امریکی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم میں شامل افراد کو سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے چوری شدہ مواد پر مشتمل ای میلز بھیجی تھیں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ ایران کی جانب سے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی مبینہ وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔
ایف بی آئی، سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بدخواہ سائبر عناصر نے جون سے سابق صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم سے متعلق چوری شدہ اور غیر عوامی مواد امریکی میڈیا اداروں کو بھیجنے کی اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فی الحال امریکی حکام نے چوری شدہ مواد کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
واضح رہے کہ اگست میں امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے دونوں امریکی صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے خلاف سائبر آپریشن شروع کیے ہیں۔