کراچی جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

ملزم نے مذکورہ جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ثاقب نامی ایجنٹ سے 500 ڈالر میں حاصل کیں


ویب ڈیسک September 19, 2024
فوٹو : ایف آئی اے

ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد کاشف جلیل کے نام سے ہوئی جو فلائٹ نمبر G9-548 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔

امیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا جس پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزارا گیا۔ ملزم کے پاسپورٹ پر لگے عراقی ویزا پر ضروری سیکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہیں تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ثاقب نامی ایجنٹ سے 500 ڈالر میں حاصل کی تھیں۔

گرفتار ملزم مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |