رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وزارت داخلہ و ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رؤف حسن کی درخواست کی سماعت کی


ویب ڈیسک September 19, 2024
کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی:فوٹو:ٖفائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردئیے۔

رؤف حسن کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے۔رؤوف حسن کے وکیل شاہنواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |