میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ پنجاب کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

تمام شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ


ویب ڈیسک September 19, 2024
امتحانی مراکز کے قریب کسی احتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی:فوٹو:فائل

حکومت پنجاب نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے لیے پنجاب کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے لیے اتوار 22 ستمبر کو لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ تمام شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز اور اردگرد ہر قسم کا ہتھیار، موبائل فون، ڈیجیٹل ڈائری، کتابیں اور گائیڈز لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ امتحانی مراکز اور ارد گِرد کسی قسم کے احتجاج یا مظاہرے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔کسی شخص کو امتحانی عمل میں رکاوٹ بننے یا غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں