عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات مجوزہ آئینی ترمیم پر مشاورت
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
سابق صدر عارف علوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں مجوزہ آئینی ترمیم اور سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔
سابق صدر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور پہنچے جہاں ان کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سمیت جماعت کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔
قبل ازیں، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
گزشتہ روز، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ان کے رابطے رہتے ہیں۔ جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور اس کی قیادت کے خلاف ہونے والی بعض کارروائیوں کی مذمت بھی کرتی رہی ہے۔