ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چھ لاپتا ایم این ایز کو مبینہ طور پر پنجاب ہاؤس میں حراست میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو ہوئی۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔
آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے متعلقہ ڈی پی اوز سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کیں، ڈی پی اوز کے مطابق تین ارکانِ اسمبلی اپنے اپنے گھروں میں ہیں، وہاڑی سے رکن اسمبلی اورنگزیب کھچی، ساہیوال سے عثمان علی اور خانیوال سے ظہور قریشی اپنے گھر پر ہیں جبکہ ایک رکن قومی اسمبلی ریاض خان بیرون ملک موجود ہیں، متعلقہ ڈی پی او کو خطوط لکھے گئے ہیں، آفیشل جواب کا انتظار ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے پیر تک سماعت ملتوی کردی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔