2024

نواب شاہ میں بھائی نے 2 بہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا

ملزم کامران کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 19, 2024

نواب شاہ میں بھائی نے اپنی 2 بہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نواب شاہ کے بی سیکشن تھانے کی حدود مہاجر کالونی میں بھائی نے دو بہنوں کو بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت رضیہ اور علیشہ کے ناموں سے ہوئی،ملزم کامران علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سے ابتدائی پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے اور ٹھوس تفتیش اور تحقیق کی بنیاد پرملزم کو مثالی سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں