بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹرز اور نیب کے درمیان عدالت سے باہر تصفیہ

پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی کنٹریکٹرز کی درخواستیں نمٹا دیں

پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی کنٹریکٹرز کی درخواستیں نمٹا دیں

بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) پشاور کے کنٹریکٹرز اور نیب کے درمیان عدالت سے باہر تصفیہ طے پاگیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی کنٹریکٹرز کی درخواستیں نمٹا دیں۔

ہائی کورٹ میں بی آر ٹی کنٹریکٹرز کی نیب انکوائریز کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وکلا نے بتایا کہ فریقین نے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرلی ہے، ہم چاہتے ہیں ان کیسز کو نمٹا دیا جائے۔


چیف جسٹس نے پوچھا کہ درخواستیں نمٹانے پر نیب کو کوئی اعتراض تو نہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ درخواستوں کو نمٹا دیا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم نے ان کا وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیا ہے۔

دوسرے وکیل نے کہا کہ حکومت بھی اس کیس میں راضی ہے، سیٹلمنٹ کاپیز جمع کرادی ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سیٹلمنٹ ہوگیا تو کیسز کو نمٹا دیتے ہیں۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے نیب انکوائریز کے خلاف بی آر ٹی کنٹریکٹرز کی درخواستیں نمٹا دیں۔
Load Next Story