کیا مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کرالیا ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں ہیراسپشلسٹ مولانا طارق جمیل کا معائنہ کرتے نظر آ رہے ہیں


ویب ڈیسک September 19, 2024

عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے۔

ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر مولانا طارق جمیل کی کچھ ویڈیوز شیئرکیں جن میں وہ ڈاکٹر ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں ہئیراسپشلسٹ کو بھی مولانا طارق جمیل کے ساتھ بات چیت اور ان کا معائنہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں مولانا طارق جمیل سر پرسرجیکل کیپ پہنے ہوئے ہیں اور اس دوران اپنے معالج کو 100 روپے کے نوٹ پر اپنا دستخط کر کے دے رہے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک سے کیا سروسز حاصل کی ہیں ان سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

[video width="720" height="1026" mp4="https://c.express.pk/2024/09/discussion-with-molana-tariq-jameel-sahab-regarding-hairline.molanatariqjameelsaheb-drirfanshaikh-1726743483.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں